• KHI: Cloudy 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C
  • KHI: Cloudy 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Cloudy 15.8°C

آئی پی ایل: چنائی، راجھستان کی ٹیموں پر پابندی

شائع July 14, 2015

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئیر لیگ (آئی پی ایل) کی 2 ٹیموں چنائی سپر کنگز اور راجھستان رائلز پر 2 سال کے لیے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

منگل کو ہندوستانی سپریم کورٹ کے قائم کردہ 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن نے آئی پی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا۔

مذکورہ کیس ہندوستان کی کرکٹ تاریخ کا ایک بڑا اسکینڈل ہے، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور راجھستان رائلز کے شریک چیئرمین راج کندرہ کی کرکٹ سرگرمیوں کو تاحیات معطل کردیا گیا ہے۔

چنائی سپر کنگز کی قیادت ہندوستانی کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے ہاتھوں میں ہے جبکہ راجھستان رائلز کی کپتانی آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کررہے ہیں۔

جبکہ دونوں ٹیموں میں کیوی بلے باز برینڈن میکلم، آسٹریلوی شین واٹس اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈیو پلیسی سمیت کئی بڑے انٹرنیشنل کھلاڑی موجود ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jul 14, 2015 09:27pm
یہ بہت بڑا فیصلہ ھے معلوم ھوا کہ پڑوسی ملک میں انصاف قانون موجود ھے چنائی اور راجھستان پر پابندی بھی بڑا فیصلہ ھے کرکٹ میں سٹہ بازی اور جوئے کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن ھندوستان نے اپنی طرف سے اچھی کوشش کی ھے اس فیصلے سے بڑے بڑے لوگ بھی متاثر ھوئے ائی سی سی پہلے ہی ائی پی ایل کو مقامی ٹورنامنٹ قرار دی چکی ھے اس لئے کھلاڑیوں کے بین الاقومی کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا مگر اخلاقی اثر ضرور پڑیگا حاصکر دھونی پر

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2026
کارٹون : 16 مارچ 2026