• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C

کشمیر: مسجد میں دھماکا، 11 افراد زخمی

شائع August 13, 2015

سری نگر: ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں گرینیڈ دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے.

ہندوستانی نیوز ویب سائٹ دی ہندو کے مطابق ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں دھماکا اُس وقت ہوا جب نمازی،فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے.

ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا، جب ایک نمازی نے گلاس کو اٹھا کر سیدھا رکھنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا.

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی.

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025