• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

پاکستان جانے کی کوشش پر امریکا میں سزا

شائع August 14, 2015

نیویارک: پاکستان میں ایک دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر امریکا میں ایک شخص کو سولہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بروکلین میں ڈسٹرکٹ کورٹ نے البانیا کے31 سالہ آگرون ہس بجرامی کو جمعرات کے روز سزا سنائی۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ آگرون نے 2011 میں ایک دہشت گرد گروپ میں شمولیت کیلئے فاٹٓا جانے کی کوشش کی۔

آگرون پر پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کیلئے ایک ہزار ڈالرز بھجوانے کا الزام بھی ہے۔

آگرون کو ترکی کے یک طرفہ ٹکٹ کے ساتھ ستمبر، 2011 میں جے ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق، آگرون نے شہادت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آگرون کو سزا پورے ہونے پر ان کے ملک البانیا بھیج دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025