کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 104 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ایکسپورٹرز کی جانب سے امریکی ڈالرز کی بڑی تعداد میں خرید کے باعث مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اور ڈالر کی قیمت 104 روپے 10 پیسے تک پہنچ جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں منی چینجرز نے ڈالرز کی فروخت بند کردی ہے.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے.

واضح رہے کہ فی الوقت عازمین حج ہی سعودی ریال اور امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے سب سے بڑے خریدار ہیں.

اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں کرنسی ڈیلرز کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ ڈالرز کو دبئی سے براہ راست بھی پاکستان میں اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ پہلے کسی بینک میں ٹرانسفر کریں، کیونکہ اس تمام عمل میں ایک ہفتے کا وقت لگ جاتا تھا.

یہ قدم ڈیلرز کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرز کی تیز رفتار سپلائی کے مطالبے پر اٹھایا گیا تھا.

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں