• KHI: Cloudy 21.5°C
  • LHR: Sunny 14.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Cloudy 21.5°C
  • LHR: Sunny 14.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

سنگاکارا کو سفارتی عہدے کی پیشکش

شائع August 24, 2015 اپ ڈیٹ August 24, 2015 05:21pm

کولمبو: سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔

سنگاکارا کو گزشتہ روز ہزاروں سری لنکن شائقین اور وی آئی پیز نے سری لنکا اور ہندوستان کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز عالمی کرکٹ سے رخصت کیا۔

سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

انگلش کاؤنٹی میں سرے کی نمائندگی کرنے والے سنگاکارا نے فوری طور پر سفارتی عہدے پر سری لنکا صدر کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم بعد ازاں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔

سنگاکارا نے کہا " یہ میرے لیے حیران کن تھا۔۔ مجھے اس بارے میں ابھی سوچنا ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مزید بات کرنی ہے"۔

اس موقع پر 37 سالہ بلے باز اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.40 کی اوسط سے 12،400 رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 38 سنچریاں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026