• KHI: Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 17.1°C
  • KHI: Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 17.1°C

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

شائع August 31, 2015 اپ ڈیٹ August 31, 2015 10:07pm

بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جس کے بعد اس پر قابل اعتراض چیزیں پوسٹ کی گئی۔

امیتابھ بچن نے اپنے اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی خبر کی تصدیق خود ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔

امیتابھ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کسی ویب سائٹ نے اس پر کچھ قابل اعتراض مواد شائع کر دیا تھا۔

امیتابھ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا ’جس کسی نے بھی یہ کیا ہے وہ کسی دوسرے کو آزمائے مجھے اس کی ضرورت نہیں‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی ٹی وی شخصیت کیٹی ہاپکنز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔

جبکہ معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کا ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی برہنہ تصویر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2026
کارٹون : 27 مارچ 2026