پاک بحریہ اور ایئر چیف کا ’سی اسپارک‘ مشقوں کا معائنہ

شائع November 10, 2015

اسلام آباد: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ’سی اسپارک‘ (Sea Spark) نام سے جاری سمندری مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک بحریہ اور ایئر چیف قراقرم ایگل03- اواکس طیارے سے مشقوں کی فضائی نگرانی کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے پر پہنچے اور سمندر میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر افسران اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے نیول و ایئر چیف نے دونوں افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف سطح پر بہترین ہم آہنگی کو سراہا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایسی مشقیں خطے کو لاحق خطرات کا مربوط جواب دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف ایئر چیف مارشل سہیل امان سمندری مشقوں کا معائنہ کر رہے ہیں — فوٹو: اے اپی پی
نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف ایئر چیف مارشل سہیل امان سمندری مشقوں کا معائنہ کر رہے ہیں — فوٹو: اے اپی پی