ایس ایم ایس کی عمر 23 سال ہو گئی

04 دسمبر 2015
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 1992 میں بھیجا گیا تھا ...فائل فوٹو: اے پی
دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 1992 میں بھیجا گیا تھا ...فائل فوٹو: اے پی

لندن : موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی کے طریقے ایس ایم ایس (شارٹ میسج سروس) کو 23 سال مکمل ہو گئے۔

دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا جس میں 'کرسمس مبارک' (Merry Christmas) ٹائپ کیا گیا تھا۔

یہ ایس ایم ایس برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سیما گروپ کے 22 سالہ ملازم نیل پاپورتھ نے کرسمس پارٹی میں مصروف کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ دیرواس کو ارسال کیا تھا۔

اوربیٹل 901 ہنڈ سیٹ پر پہلا ایس ایم ایس موصول ہوا تھا....فائل فوٹو : بشکریہ جی ایس ایم موبائل ہسٹری
اوربیٹل 901 ہنڈ سیٹ پر پہلا ایس ایم ایس موصول ہوا تھا....فائل فوٹو : بشکریہ جی ایس ایم موبائل ہسٹری

نیل پاپورتھ نے یہ میسج کمپیوٹر کے ذریعے ٹائپ کرکے ارسال کیا تھا کیونکہ اس وقت تک ٹیلی فون میں کی-بورڈ کی سہولت نہیں تھی جبکہ نیل پاپورتھ کو اپنے اوربیٹل 901 ہنڈ سیٹ پر یہ پیغام موصول ہوا تھا۔

ایس ایم ایس جہاں رابطے کا آسان ذریعہ ہے وہیں اس سے لمبے چوڑے خطوط کی پرانی روایت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔

دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کی 80 فیصد تعداد ایس ایم ایس سے استفادہ کرتے ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا چار ارب افراد ایس ایم ایس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ایس ایم ایس میں موبائل صارفین کوئی بھی پیغام 160 انگریزی حروف تہجی میں ٹائپ کر کے ارسال کر سکتے ہیں.

تبصرے (0) بند ہیں