• KHI: Sunny 36.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
  • KHI: Sunny 36.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C

ملازمہ تشدد کیس: بنگالی کرکٹر کی ضمانت منظور

شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 8, 2015 04:31pm

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشہادت حسین کو ملازمہ پر تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے شہادت حسین کی 31 مارچ تک ضمانت منظور کرلی جبکہ ان کی بیگم جسمین جہان کی ضمانت یکم دسمبر کو منظور کرلی گئی تھی۔

ڈھاکا پولیس نے 7 سمتمبر کو گھر کی ملازمہ پر تشدد کے الزام پر شہادت حسین اور ان کی بیگم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے ایک ہفتے کے اندر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے انھیں عارضی طورپر معطل کردیا تھا۔

شہادت حسین کو 5 اکتوبر کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ 13 اکتوبرکو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہوتے ہی انھیں واپس جیل بھیج دیا گیا تھا۔

###### مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت کی بیوی گرفتار

2005 میں بین لاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے شہادت حسین بنگلہ دیش کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 51 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، ٹیسٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 76 اور ون ڈے میں 47 ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں.

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026