• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

'ہیلو پاکستان ٹیم، ایک میچ ہم سے بھی پلیز'

شائع January 22, 2016
شاہد آفریدی — اے ایف پی فوٹو
شاہد آفریدی — اے ایف پی فوٹو

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 اور سیریز میں شکست پر مایوس پاکستانی کرکٹ شائقین نے جہاں قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنا یا وہیں سوشل میڈیا پر کئی دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔

95 رنز کی بڑی شکست پر جواد امجد نامی ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ پاکستانی بلے باز زیادہ لمبی بیٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں اس لیے کرکٹ میں اس سے بھی مختصر فارمیٹ متعارف کروایا جائے۔

ابتحاج عوان نامی شخص نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کچھ بچوں کو گیند اور بیٹ پکڑے دکھایا گیا اور ساتھ میں یہ لکھا تھا کہ 'ہیلو پاکستان کرکٹ ٹیم، ایک میچ ہم سے بھی پلیز'۔

ایک خاتون ٹوئٹر صارف ماریہ فتح نے پہیلی پوچھنے کے انداز میں لکھا کہ 'دو پڑوسیوں نے دو پڑوسیوں کو شکست دے دی ۔۔۔اگر آپ سمجھ سکیں تو۔'

صفدر شہزاد اور محمد ارسلان نامی ٹوئٹرصارفین نے شکست پر کپتان شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

صفدر شہزاد نے شکست پر لوگوں کو خوش ہونے کی منطق سمجھاتے ہوئے شاہد آفریدی کے حوالے سےلکھا کہ 'ٹاس ہم جیت گئے اور میچ نیوزی لینڈ جیت گیا حساب برابر ہوگیا۔ شاہد آفریدی'

جب کہ محمد ارسلان نے آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'ہماری اخلاقی فتح ہوئی ہے کیونکہ ٹاس ہم نے جیتی تھی....'

ٹوئٹر صارف حسام احمد نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی بلے باز اور انڈین باؤلرز کا حال ایک جیسا ہے کیونکہ ایک بیٹنگ نہیں کر سکتےاور دوسروں کو باؤلنگ نہیں آتی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024