500 روپے کا اسمارٹ فون متعارف

شائع February 16, 2016

نئی دہلی : ہندوستان کی ایک کمپنی نے انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی کا 'فریڈم 251' اسمارٹ فون صرف 500 ہندوستانی روپے (تقریباََ 765 پاکستانی روپے) میں 17 فروری سے دستیاب ہوگا۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروانے کا بنیادی مقصد وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوستان کے ہر شخص کو بااختیار بنا کر ترقی کی کہانی لکھنے کے وژن کو پروان چڑھانا ہے.

ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر 17 فروری کو یہ اسمارٹ فون فریڈم 251 متعارف کروائیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی موبائل مارکیٹ میں اس سے قبل بھی سستے اسمارٹ فون دستیاب تھے، جن میں انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن نے گزشتہ سال 999 روپے کا اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا۔

500 روپے کا اسمارٹ فون متعارف کروانے والی کمپنی رنگنگ بیلز گزشتہ برس ہی قائم ہوئی ہے، اس سے قبل اس نے 3 موبائل فون متعارف کروائے تھے۔

رنگنگ بیلز نامی کمپنی نے اس سے قبل ہندوستان کا سب سے سستا 4G اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا جس کی قیمت 2999 روپے (4600 پاکستانی روپے) تھی۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی موبائل فون بنانے والے ادارے چینی کمپنی شومی، گیونی اور امریکی کمپنی موٹرولا بھی ہندوستان میں موبائل فون بنا رہی ہیں لیکن حکومت مقامی کمپنیوں کو آگے بڑھنے پر زور دے رہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (13) بند ہیں

Naveed Feb 16, 2016 03:00pm
and our government is importing secondhand laptops for students, kiya baat hya!
syed faiz Feb 16, 2016 09:12pm
4g LTE ssta treen cell Pakistan man bhi bhej do thanx for help
abid ali Feb 16, 2016 09:22pm
Very nice
Muhammad yaseen Feb 16, 2016 09:54pm
acha ha
Shah Faisal Feb 16, 2016 11:42pm
One mobile for me.. pakistan swat
Nasir Ali Khan Feb 17, 2016 04:25am
good
hassan Feb 17, 2016 06:49am
I like u
Mohammad yousuf Feb 17, 2016 07:32am
Very nice
saqib Feb 17, 2016 08:36am
I want. this phone
sulmankhan Feb 17, 2016 10:28am
ya mobile ka price kaya kh or mobile kaha par mila ga
sulmankhan Feb 17, 2016 10:29am
vari nice
sulmankhan Feb 17, 2016 10:32am
nicc mobile ya mobile kaha par mila ga or iska price kaya h
Mehtab Feb 17, 2016 12:48pm
Mujhy b yeh phone chahye kaha se mly ga???

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2026
کارٹون : 11 جنوری 2026