سوشل میڈیا ہمیں غیرمہذب بنانے لگا؟

09 مارچ 2016
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

عام طور پر اسے دوستون میں دراڑ اور لوگوں سے بات چیت کی صلاحیت کو متاثر کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے مگر سوشل میڈیا ہمیں غیر مہذب بنانے کا کام بھی کررہا ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

اونٹاریو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اخلاقی حوالے سے اپنے دیگر ساتھیوں سے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک جیسی سائٹس ہمارے معاشرتی اصولوں کو بدلنے کا باعث بن رہی ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سوشل میڈیا کے دیوانے صارفین میں منفی شخصی خصوصیات جیسے خودپرستی، عدم تحفظ اور پل پل رنگنے والے رویے کا اظہار ہونے لگتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیق کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال اور اخلاقی معیار کا جائزہ لیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ہر تھوڑی دیر بعد کچھ وقت کے لیے ان ویب سائٹس کا استعمال صارف کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور وہ اخلاقی اصولوں پر مفاہمت کرنے کے عادی ہونے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنا زیادہ وقت فیس بک یا ٹوئٹر پر گزارنے والے صارفین شہرت، اپنی شخصیت اور لذت پرستی کو اپنے خاندان کی مدد پر ترجیح دینے لگتے ہیں۔

یہ تحقیق جریدے پرسنلٹی اینڈ انڈیویژول ڈیفرنس میں شائع ہوئی۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ZASyed Mar 10, 2016 10:15am
I really agreed with this since it is my gerneral observation that people whom spending too much time on social media they become selfish, unobedient and left behind our moral values, as well as not getting interest to help & support people in daily life, their thought become virtual instead of practical, anything with in limit could not harm ourself and society. This is the core resposibility of parents to control their children from begining to avoid any future upset.
hafizmuhammad765 Mar 10, 2016 11:39pm
He achi improvement hai khas Pakistanis k lea