• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.2°C
  • ISB: Rain 28.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.2°C
  • ISB: Rain 28.9°C

دی راک ریسلنگ پرستاروں کو چونکانے کے لیے تیار

شائع March 19, 2016 اپ ڈیٹ March 19, 2016 07:04pm

مقبول ترین ریسلر اور ہولی وڈ اسٹار دی راک ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا میں ایک زبردست سرپرائز کے ساتھ شرکت کریں گے۔

امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق دی راک کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے ریسل مینیا میں اپنا کردار خود طے کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسل مینیا کے انعقاد میں دو ہفتے کا وقت رہ گیا ہے مگر دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو اب تک نہیں بتایا کہ وہ ایونٹ میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ایونٹ میں دیگ لیجنڈ ریسلرز اسٹون کولڈ اور مائیک فولی سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے تاہم دی راک واحد ریسلر ہیں جو ریسل مینیا میں کسی موقع پر رنگ میں لڑتے ہوئے بھی نظر آسکتے ہیں جس سے مستقبل میں ایک بڑے میچ کی راہ ہموار ہوگی۔

پہلے سوچا جارہا تھا کہ ریسل مینیا 31 میں شرکت کے دوران ٹرپل ایچ سے ہونے والی گرما گرمی کے باعث رواں سال ان دونوں کا مقابلہ ہوگا تاہم دی راک کے مصروف فلمی شیڈول کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

تو یہ امکان ہے کہ وہ دی راک ٹرپل ایچ کے اپنے کزن رومن رینز کے ساتھ مقابلے میں مداخلت کریں جس کے بعد یہ دونوں مقبول ریسلرز اگلے سال ریسل مینیا میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک امکان یہ بھی ہے کہ دی راک شین میکموہن اور انڈرٹیکر کے مقابلے میں مداخلت کرکے شین کو جیتنے میں مدد دیں جو کہ ان کے پرانے دوست بھی ہیں۔

تاہم دی راک نے خود عندیہ دیا ہے کہ وہ اس شو میں 'تاریخ' رقم کریں گے اور وہ ایسا سرپرائز ہوگا جس کی کسی کو توقع بھی نہیں ہوگی۔

تو بہترین منظرنامہ تو یہ ہے کہ دی راک مستقبل کے کسی ڈریم میچ کی بنیاد اس ایونٹ میں رکھ سکتے ہیں مگر وہ کس کے ساتھ ہوگا ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

essa Mar 20, 2016 11:35am
It will take place on April 3, 2016, at AT&T Stadium in Arlington

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026