• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

قندیل بلوچ بگ باس 10 کا حصہ؟

شائع June 1, 2016

اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مشہور ہونے والی قندیل بلوچ ویسے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی سرگرمیوں کے باعث زیر بحث رہتی ہیں تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستانی چینل کلرز کے کامیاب ریائلٹی شو ‘بگ باس 10’ کا بھی حصہ بننے جارہی ہیں۔

یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ قندیل بلوچ بگ باس کے نئے حصے میں موجود ہوں گی اور اگر اداکارہ کے فیس بک اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو بہت حد تک یہ افواہیں سچ نظر آرہی ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے قندیل نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اس شو میں شامل ہوچکی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شرائط مانی گئیں تو بہت جلد وہ اس حوالے سے اعلان کردیں گی۔

قندیل سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے کلرز ٹی وی کی ویب سائٹ سے اس شو میں شامل ہونے کے لیے فارم جمع کیا تو ان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ‘میں کیوں کوئی فارم جمع کروں گی وہ عام لوگوں کے لیے ہیں مشہور شخصیات کے لیے نہیں’۔

مزید پڑھیں: لڑکیاں مجھ سے متاثر ہیں، قندیل بلوچ

اب دیکھنا یہ ہے کہ بگ باس کے پروڈیوسرز کیا فیصلہ کرتے ہیں البتہ قندیل کے مطابق وہ اس وقت پاکستان میں اپنی نئی میوزک ویڈیو پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بگ باس شو ہندوستان کا نہایت کامیاب اور مقبول ریائلٹی شو ہے جس میں اس سے قبل پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی شامل ہوچکی ہیں۔

اس شو کی میزبانی ایک طویل عرصے سے بولی وڈ اداکار سلمان خان انجام دے رہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025