• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

شاہد آفریدی کا کرکٹ سے کنارہ کشی کافیصلہ

شائع September 12, 2016
شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی—فائل/فوٹو: اے ایف پی
شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی—فائل/فوٹو: اے ایف پی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

شاہد آفریدی نے اس موضوع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات کی اور عزت کے ساتھ اپنے کرکٹ کو الوداع کہنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم اگلے ایک سال تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلے گی۔

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں 18 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنا ئے ہیں۔

آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی ہیں جہاں انھوں نے 97 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عمرگل 60 اور سعید اجمل 64 میچوں میں 85، 85 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

رواں سال ہندوستان میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی کی قیادت میں ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس اور کپتان شاہد آفریدی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا جس کے بعد پی سی بی نے وکٹ کیپر بلے باز سرفرااحمد کو ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا تھا۔

قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں سرفراز کی قیادت میں 9 وکٹوں سے شاندار فتح سمیٹی تھی جبکہ آفریدی کو انگلش کاؤنٹی میں ناقص نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اسی طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی انھیں نظرانداز کیا گیا۔

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 میں شکست کے فوری بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024