• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

بھارتی پروڈیوسرز نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی

شائع September 29, 2016 اپ ڈیٹ September 30, 2016
فواد خان — فائل فوٹو
فواد خان — فائل فوٹو

انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی اے) نے پاک۔ بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی فنکاروں پر یہ پابندی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے تک برقرار رہے گی۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا ہے جس کی پاکستان نے تردید کی ہے۔

اس سے قبل ہندو انتہا پسند گروپ نے بھی بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو دھمکی دی تھی۔

ہندو گروپ ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکل جانے کا کہا تھا جس کے بعد پاکستانی فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

اس سے قبل گلوکار شفقت امانت علی اور عاطف اسلم نے بھارت میں اپنے کنسرٹس کو منسوخ کردیا تھا۔

گلوکار شفقت امانت علی ہندوستان کے شہر بنگلور میں 30 ستمبر کو پرفارم کرنے والے تھے جبکہ عاطف اسلم کا کنسرٹ گڑگاؤں میں 15 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا تھا، دونوں ہی ایونٹس منسوخ کردیے گئے۔

مزید پڑھیں : عاطف اور شفقت کے ہندوستان میں کنسرٹ منسوخ

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ بولی وڈ پروڈیوسرز کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر اس طرح کی پابندی عائد کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024