• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

مقبول ترین ویڈیو ایپ بند کرنے کا اعلان

شائع October 27, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ٹوئٹر کی معروف 6 سیکنڈ ویڈیو ایپ وائن کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے اپنی اس موبائل ایپ کو ختم کرنے کا فیصلہ بظاہر اس لیے کیا تاکہ وہ خود کو درپیش مالی بحران سے باہر نکل سکے۔

اس ایپ کی چھ سیکنڈ کی لوپ ویڈیوز نے سوشل نیٹ ورکس میں ویڈیو انقلاب کا آغاز کیا تھا جو اب دیگر ویب سائٹس جیسے فیس بک پر بھی نظر آتا ہے۔

اس ایپ کی بدولت متعدد افراد نے شہرت حاصل کی اور اب وہ دیگر ایپس جیسے اسنیپ چیٹ میں سرگرم نظر آتے ہیں۔

ٹوئٹر نے بغیر کسی وجہ کو بیان کیے بغیر اس ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

ٹوئٹر کے بیان کے مطابق 2013 سے کروڑوں افراد نے وائن کو استعمال کیا ہے، مگر آج ہم یہ خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں اس ایپ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس کی ویب سائٹ کو اوپن رکھے گی تاکہ ماضی میں لوگوں نے جو ویڈیوز بنائی ہیں انہیں دیکھا جاسکے مگر اب اس میں نئی ویڈیوز کو اپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

اسی طرح شیئر کی گئی ویڈیوز بھی مھفوظ رہیں گی اور لوگ ان تک رسائی حاصل کرکے ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکیں گے۔

ٹوئٹر کے مطابق ایپ کو مستقبل قریب میں شٹ ڈاﺅن کرنے کے وقت کے بارے میں مزید معلومات لوگوں سے شیئر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024