انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا: وزیر خزانہ

شائع November 15, 2016 اپ ڈیٹ November 15, 2016 07:53pm
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار — فوٹو: فائل
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار — فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسحٰق ڈار نے تمام سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام کو ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا ہے، جبکہ حال ہی میں کمپنیز آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مشترکہ کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے گلوبل رجسٹر بنایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026