گزرے برسوں میں آپ نے ہزاروں تصاویر لیں اور ویڈیوز بنائیں جبکہ گانوں کی بھی لائبریری بنالی مگر اب فون اسٹوریج ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے تو آپ کیا کریں گے؟

درحقیقت اینڈرائیڈ فونز میں اسٹوریج کی گنجائش ہر ماڈل میں مختلف ہوتی ہے جبکہ ان فنز میں ایسے آپشنز بھی ہوتے ہیں جو آپ کے ڈیٹا کے انتظام یا انہیں کلیئر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس سیون یا چند دیگر اینڈرائیڈ فونز میں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو بڑھایا جاسکتا ہے جن میں وہ فائلز اور میڈیا وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں جو ڈیوائس میں محفوظ رکھنا ممکن نہیں۔

مگر ہر اینڈرائیڈ فون میں یہ آپشن نہیں ہوتا اور اگر آپ کے فون میں بھی ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں یا آپ اس کارڈ کے بغیر گنجائش بڑھانا چاہتے ہیں تو چند چیزوں پر عملدرآمد اس میں مدد دیتا ہے۔

اس کے لیے دو موثر طریقے ہیں۔

ایک تو ان ایپس کو ڈیلیٹ کردیں جو قابل استعمال نہیں مگر فون میں موجود رہ کر اسٹوریج پر بوجھ بنی ہوئی ہیں جبکہ اپ ڈیٹس کی بدولت وہ فون کے قیمتی اسپیس پر قبضہ کررہی ہیں۔

اسی طرح فوٹوز اور ویڈیوز کو آپ جلد نہیں دیکھنا چاہتے مگر انہیں محفوظ بھی رکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے کلاﺅڈ سروسز جیسے گوگل فوٹوز یا ڈراپ باکس کا استعمال کریں۔

درحقیقت گوگل فوٹوز تو خودکار طور پر آپ کی میڈیا فائلز کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے بس آپ کو اسے آن کرنا ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں