عابدہ پروین کا نئے سال کے موقع پر عوام کو تحفہ

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2017
عابدہ پروین کو پاکستان کی نامور گلوکارہ مانا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
عابدہ پروین کو پاکستان کی نامور گلوکارہ مانا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے نئے سال کے آغاز پر اپنے مداحوں کو ایک شاندار تحفہ دیا جو کہ ان کا نیا گانا 'ملکِ خدا' ہے۔

'ملکِ خدا' گانے کا میوزک امانت علی نے ترتیب دیا، جس میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کا استعمال کیا گیا۔

امر اشرف کی فلمائی جانے والی اس ویڈیو کی ہدایات اطہر اور بلال نے دی، اس گانے کی ویڈیو میں پاکستان کی جنوب سے شمال تک کی خوبصورتی کو پیش کیا گیا۔

ہر بار کی طرح عابدہ پروین نے اپنے اس گانے میں بھی شاندار آواز کا جادو جگایا۔

اس گانے کی ویڈیو ااطہر بلال نے اپنے فیس بک پر بھی شیئر کی، جسے شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں