ایچ ٹی سی کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف

12 جنوری 2017
ایچ ٹی سی یو الٹرا — فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
ایچ ٹی سی یو الٹرا — فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

مروف کمپنی ایچ ٹی سی نے اپنے دو نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

یہ ایچ ٹی سی کی نئی یو سیریز سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے ایک ایچ ٹی سی یو الٹرا اور دوسرا ایچ ٹی سی یو پلے ہے۔

ان دونوں فونز میں آئی فون سیون کی طرح ہیڈ فون جیک موجود نہیں مگر ایچ ٹی سی ڈیوائسز کی خاص بات ان کا 'لیکوئیڈ ڈیزائن' ہے جس میں آگے اور پیچھے گلاس باڈی ہے جبکہ ایجز میں میٹل کو رکھا گیا ہے۔

درحقیقت یہ دونوں فونز اس وقت دستیاب تمام فونز سے بالکل مختلف لگتے ہیں جن میں ایچ ٹی سی کا مخصوص ٹچ تو ہے، جیسے فنگر پرنٹ سنسر کا انداز اور درمیان میں کیمرہ وغیرہ، مگر اس سے ہٹ کر یہ بالکل منفرد ہے۔

ان دونوں میں ایچ ٹی سی یو الٹرا زیادہ طاقتور فون ہے جو کہ 5.7 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ اس میں دو انچ کی سیکنڈ اسکرین بھی ہے جو کہ موسم کا حال بتانے سمیت دیگر نوٹیفکیشنز فراہم کرتی ہے۔

اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 821 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ فون کو پورے دن تک چلنے میں مدد دیتی ہے۔

ایچ ٹی سی یو پلے 5.2 انچ فل ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی ٹین پراسیسر، تھری جی بی ریم اور 2500 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

ایچ ٹی سی نے دونوں میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر ایچ ٹی سی کومپینین پر بھی توجہ دی ہے اور دونوں فونز اینڈرائیڈ 7.0 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہیں۔

اگر فوٹوگرافی کی بات کی جائے تو دونوں فونز میں 16 میگا پکسلز کا الٹرا پکسل ٹیکنالوجی سے لیس بیک کیمرے ہیں جبکہ فرنٹ میں یو الٹرا میں 1 میگا پکسل جبکہ یو پلے میں 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

یہ دونوں فونز تین رنگوں میں دستیاب ہوں گے جبکہ یو الٹرا کی قیمت 749 ڈالرز ہوگی تاہم دوسرے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں