پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی مگر چند مناظر ایسے تھے جو یادگار ہوں گے۔

بلے کی اڑان

لاہور قلندرز کے باؤلرز بلاول بھٹی کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں گلیڈی ایٹرز کے بلے باز رلی روسو کا بلا دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اور ایک حصہ ہوا میں تیرنے لگا جبکہ ہینڈل ان کے ہاتھ میں رہ گیا جس پر حیرانی کا سما پیدا ہوا کیونکہ بڑے بلے کو زوردار شاٹ کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کو ایسے ٹکڑے ہوتے نہیں دیکھا جاتا۔

کئی اسپانسرز کی موجودگی میں متبادل کا انتظام ایک پل میں ہی کردیا گیا۔

عمر اکمل صفر پرآؤٹ

عمراکمل جب بیٹنگ کے لیے آئے تو لاہور قلندرز کا اسکور پانچویں اوور میں 2 وکٹوں پر 49 رنز تھا اور انھیں فتح کے لیے 137 رنز بنانے تھے لیکن گزشتہ سیزن کے کامیاب بلے باز چارگیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر مڈ آف میں ایک آسان کیچ دے کر واپس چلے گئے۔

نوجوان بلے باز کا ڈیبیو

18 سالہ حسان خان نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی جس نے کوئٹہ کی فتح کی جانب پیش قدمی کی بنیاد رکھ دی اور اس کامیابی پر سر ویوین رچرڈز سے زیادہ کوئی اور خوش نظر نہیں آیا۔

حسان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

پروفیسر کی واپسی

محمد حفیظ نے لیگ کے پہلے میچ میں باؤلنگ نہیں کی تھی لیکن جنید خان کو شامل نہ کرنے کے بعد انھیں پہلے اوور کے لیے لایا گیا، پروفیسر نے چند اچھی گیندوں کے بعد شاہ زیب حسن کی وکٹ حاصل کرلی۔

کپتان کی سیلفی

یہ کہنا تو مشکل ہوگا کہ ڈیرن سیمی نے کیچ اچھا لیا تھا یا جشن اچھا منایا تھا۔ سیمی نے سلپ میں بابر اعظم کے شاٹ پر اڑتے ہوئے کیچ لیا تھا جس کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو ایک تصوراتی سیلفی کے لیے جمع کیا۔

کھویا ہوا پیار

محمد حفیظ اس ویلنٹائنز ڈے پر محمد عامر کو کارڈ نہیں بھیجیں گے کیونکہ لگتا ایسا ہے کہ دونوں کے درمیان پیار کہیں کھو گیا ہے۔ عامر کی جانب سے محمد حفیظ کو چار گیندوں کے سامنے کے باوجود بغیر کسی رن کے پویلین بھیجنے کے بعد ان کی مختصر تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔

توجہ کا مرکز

غیر معروف کھلاڑی ابراراحمد فلائٹ، ٹرن اور گوگلی کے ذریعے اپنے ڈیبیو میچ کو متاثر کن بنا چکے ہیں، انھوں نے ایک بڑے دل کے ساتھ باؤلنگ کی اور آخری گیند تک فلائٹ کا استعمال کرتے رہے تاہم ان کی باؤلنگ میں واحد باؤنڈری آئن مورگن نے آخری اوور کے اختتام سے ایک گیند قبل چھکا لگا کر حاصل کی۔

حسان خان نے 22 گیندوں میں صرف 13 رنز دیے۔

تبصرے (0) بند ہیں