• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق

شائع February 13, 2017

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل طوئے خلا کے علاقے خان کوٹ زرمیلان میں گذشتہ رات ایف سی اہلکار سرچ آپریشن پر تھے کہ وہاں ریمورٹ کنٹرول سے دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، جو بعدازاں دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک-افغان سرحد پر وفاق کے زیر انتظام قبائلی ایجنسیوں میں فورسز پر حملہ کرنے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان: دھماکے میں 5 اہلکارزخمی

حالیہ حملے کا نشانہ بننے والی جنوبی وزیرستان ایجنسی بھی وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے.

پاک-افغان سرحد پر واقع ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

خیبر ایجنسی میں گذشتہ برسوں میں پاک فوج کی جانب سے 2 آپریشن 'خیبر-ون' اور 'خیبر-ٹو' کیے گئے البتہ اب بھی ان علاقوں میں شدت پسند مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے، جبکہ شمالی وزیرستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025