• KHI: Partly Cloudy 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.8°C

'دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم'

شائع March 23, 2017
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دبئی: پاکستان اور کشمیر ہی نہیں بلکہ دبئی میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر جشن کا سماں ہے۔

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔

یوم پاکستان کی خوشی میں جہاں ہر کوئی نہال ہے وہیں دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کو بھی سبز اور سفیعد رنگ میں برقی قمقموں کی مدد سے رنگ دیا گیا۔

برج خیلفہ کو ہائی کوالٹی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم رنگوں میں تبدیل کیا گیا جبکہ اس موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس یادگار لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کرلیا۔

برج خلیفہ کے فیس بک پیج پر بھی اس حوالے سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یوم پاکستان کے موقع پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے مزین کرکے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر برج خلیفہ کو بھارتی جھنڈے کے رنگوں میں رنگا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanzala Mar 24, 2017 07:59am
great

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026