لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایک خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ دونوں طلبہ نے ایک نوجوان خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی اور بعد میں انھیں بلیک میل کیا۔

واضح رہے کہ ایک طالب علم انجینئرنگ جبکہ دوسرا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:سائبر قانون کے تحت پہلی خاتون کی گرفتاری

خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کیں اور بعدازاں دونوں طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب طلبہ کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں