نعمان اور سویرا 5 سال بعد ڈرامے کیلئے اکٹھے
پاکستانی ڈرامہ 'خان' کے بعد معروف اداکار نعمان اعجاز ایک اور سنجیدہ ڈرامے میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔
ذیشان خان کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے 'داغ' میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو معروف اداکارہ نعمان اعجاز اور سویرا ندیم 5 سال کے طویل عرصے بعد اکھٹے ہونے جارہے ہیں، اس ڈرامے کی کہانی درمیانی عمر کے افراد کے نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ڈرامے کے ہدایت نے کہا کہ 'یہ ڈرامہ مڈ لائف کراسز یعنی درمیانی عمر میں نفسیاتی مسائل کے موضوع پر مبنی ہے جو کہ 40 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو لاحق ہوتے ہیں، یہ ایک طبی نہیں بلکہ نفسیاتی مسئلہ ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو اندازہ ہوگا کہ اس مسئلے سے گزرنے والے حضرات کی مدد کیسے کی جائے۔
'داغ' ڈرامے کی کاسٹ میں شیرمن علی، سیمی پاشا، منال خان، اریشا رضی، حاجرہ خان، تارا محمود، احمد ذیب اور مظفر عباس کے ساتھ کئی اور اداکار اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔
ڈرامے کی نشریات جلد متوقع ہے۔
خیال رہے کہ اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ سویرا ندیم آخری مرتبہ ایک ساتھ 2012 کے ڈرامے 'بڑی آپا' میں کام کرتے نظر آئے تھے۔