وہ 5 اسمارٹ فون جن کا پانی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

شائع April 15, 2017 اپ ڈیٹ April 15, 2017 11:51am

ویسے تو آج کل اسمارٹ فونز بیشتر افراد ہی استعمال کرتے ہیں مگر ایک مسئلہ ایسا ہے جس سے بچنا آسان نہیں ہوتا۔

اور وہ ہے اسمارٹ فون پانی میں گرجانے پر اس کا خراب ہونا۔

مگر اب متعدد کمپنیاں ایسے فونز تیار کررہی ہیں جو کہ واٹر پروف ہیں جبکہ انہیں لے کر تیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔

یہاں ایسے ہی فونز کے بارے میں جانیں جن کا پانی میں گرنے سے کچھ نہیں بگڑتا۔

سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ (S8) اور ایس ایٹ پلس (+S8)

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گزشتہ ماہ ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس متعارف کرائے جو کہ واٹر پروف ہیں، تاہم 5میٹر پانی میں بھی کام کرنے والے یہ فونز پہلی بار سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی، اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور چہرے سے ان لاک ہونے والے فیچرز سے لیس ہے۔

ایل جی جی سکس (G6)

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی جی سکس کی بیٹری بدلی نہیں جاسکتی مگر اس کی خاص بات اس کا واٹر پروف ہونا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ ایل جی نے یہ فیچر اپنے صارفین کے لیے دیا ہے، جبکہ یہ فون ڈوئل بیک کیمرے سے بھی لیس ہے، جبکہ گوگل اسسٹنٹ اور 5.7 انچ کی بیزل لیس اسکرین بھی قابل ذکر ہے۔

آئی فون سیون اور سیون پلس (+7)

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے پہلی بار ان آئی فونز میں واٹر ریزیزٹنٹ کا فیچر دیا جو کہ ایک میٹر پانی میں بھی خراب نہیں ہوتے، جبکہ ان میں اسٹریو اسپیکرز، آئی او ایس ٹین اور نیا جیٹ بلیک رنگ قابل ذکر فیچرز ہیں، اور ہاں آئی فون سیون پلس میں دو کیمرے بھی بیک پر دیئے گئے ہیں۔

سونی ایکسپیریا ایکس زی

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

یہ فون 23 میگا پکسل کیمرے، اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر اور 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، مگر یہ سونی کا ایک اور فون ہے جو کہ واٹر اور ڈسٹ پروف ہے، آپ اسے سوئمنگ پول میں لے جائیں یا پانچ فٹ گہرے پانی میں، اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

موٹرولا موٹو جی فور (G4) اور جی فور پلس (+G4)

فوٹو بشکریہ سی نیٹ
فوٹو بشکریہ سی نیٹ

گزشتہ سال موٹرولا کے ان فونز میں واٹر پروف کا فیچر دیا گیا تھا جو حیرت انگیز طور پر اس سال کے موٹو جی فائیو میں ہے تو سہی مگر اسے گہرے پانی میں ڈبویا نہیں جاسکتا۔

جی فور پلس میں سولہ میگا پکسل جبکہ جی فور میں تیرہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

pakistanjobs.pk Apr 15, 2017 01:40pm
Wow these are good mobiles.

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026