مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے شعبان المعظم کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 28 اپریل کو یکم شعبان ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کے مطابق شب برات 11 مئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہو گی۔

اس سے قبل شعبان المعظم 1438 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

خیال رہے کہ شعبان المعظم آٹھواں اسلامی مہینہ ہے جس کے اختتام پر مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مہینے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں جو ان کے نزدیک ان کے خالق کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں