غزہ: اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے غزہ میں مبینہ طور پر کشتی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک ماہی گیر کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک کشتی خبردار کیے جانے کے باوجود ان کی جانب بڑھ رہی تھی جس کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بہن بھائی قتل

بیان میں کہا گیا کہ کشتی کو روکنے کیلئے فروسز نے اس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دوران علاج ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا تھا کہ علیحدہ واقعے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کشتیوں کا پیچھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نابالغ ہلاک

خیال رہے کہ 2007 میں محمود عباس کے صدر منتخب ہونے کے بعد حماس نے خود کو علیحدہ کرلیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے حماس کے زیر اثر غزہ کے علاقے میں مچھلی کے شکار کو محدود کررکھا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل نے اپنے شکار کے علاقے میں 9 نوٹیکل میل کا اضافہ کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں