• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

انوپم کھیر من موہن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے

شائع June 6, 2017

معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر اپنی آنے والی فلم میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔

یہ فلم من موہن سنگھ کی زندگی کے اوپر ان کے میڈیا مشیر سنجے بارو کی جانب سے لکھی گئی کتاب ‘ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر یعنی حادثاتی وزیر اعظم‘ پر بنائی جائے گی۔

پروڈیوسر سنیل بوہرا کی اس پولیٹیکل ڈرامہ فلم کی ہدایات وجے راتناکر دیں گے، جب کہ امکان ہے کہ اس فلم کو دسمبر 2018 تک پیش کردیا جائے گا۔

اس فلم کو بھارت کے آئندہ عام انتخابات سے کچھ ہفتے قبل ہی پیش کیا جائے گا، ہندوستان میں عام انتخابات 2019 میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انوپم کھیر پانچ بہترین ایشین اداکاروں میں شامل

اس فلم کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا لکھیں گے، جو سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر لکھی گئی سے ماخوذ ہوگا۔

مزید پڑھیں: انوپم کھیر رابرٹ ڈی نیرو کے مداح نکلے

پروڈیوسر سنیل بوہرا نے بھارتی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ فلم میں سابق وزیر اعظم کا کردار ادا کرنے کے لیے انوپم کھیر کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب ہونے پر انوپم کھیر نے کہا کہ وہ فلم میں من موہن سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ من موہن سنگھ بھارت کے 13 وزیر اعظم کے طور پر 2004 سے 2014 تک خدمات انجام دیتے رہے، وہ مسلسل 2 بار بھارت کے وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی جگہ لی، جب ان کی جگہ نریندر مودی نے لی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025