• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C

’بھارت کے نزدیک انسانی اقدار کی کوئی اہمیت نہیں‘

شائع June 12, 2017

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے نزدیک انسانی اقدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل ناروا سلوک رکھا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی حکام کی جانب سے ’جوڑ میلے‘ میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانیوں کے لیے میڈیکل ویزے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے ہیں، جبکہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کردی گئی تھیں۔

ویڈیو دیکھیں: مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزوں کے اجراء کے باوجود سکھ یاتریوں کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر ’تکنیکی بنیاد‘ کو وجہ بناتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

سکھ یاتری ’ارجن دیو جی‘ کی یاد میں پاکستانی صوبے پنجاب کے علاقے حسن ابدال میں منعقدہ 10 روزہ ’جوڑ میلہ‘ میں شرکت کرنا چاہتے تھے جس کا آغاز 9 جون سے ہوا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن سے سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی ریلوے اسٹیشن اٹاری بھیجی گئی جہاں سے اسے روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مسافروں کے علاوہ 80 سکھ یاتریوں کو بھی پاکستان لانا تھا جو کہ خالی پاکستان لوٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی ٹرین روک لی گئی

بھارت نے یہ بہانہ بناتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس واپس بھیجی کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025