طیارے کا عملہ اپنے ہاتھ پیچھے کیوں رکھتا ہے؟

19 جون 2017
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

اگر آپ اکثر فضائی سفر کرتے ہیں یا کبھی کبھار، تو بھی ہوسکتا ہے آپ نے غور کیا ہو کہ طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے رکھتا ہے۔

اس کے بعد جب عملہ واپس طیارے کے کیبن کی جانب جاتا ہے تو بھی وہ یہ نہیں دیکھتے کہ سیٹ بیلٹس ٹھیک سے باندھ لی گئی ہیں یا مسافروں نے فون بند کردیئے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں : طیارے کی کھڑکیوں میں ننھا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

تو ایسا وہ ایک بہت خاص وجہ سے کرتے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔

اور وہ وجہ کافی سادہ بھی ہے، طیارے کے ٹیک آف سے قبل عملے کو پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی گنتی کرنا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟

تو اس کا ایک طریقہ تو پرواز میں مسافوں کی آمد ہے یا جب مسافر نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے طیارے کے عملے کے پاس ایک خصوصی کاﺅنٹر ہوتے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ کمر پر ہوتے ہیں کیونکہ وہ کاﺅنٹر کے ذریعے مسافروں کی گنتی کررہے ہوتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔

تبصرے (0) بند ہیں