دنیا کا سستا ترین اسمارٹ ٹی وی

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا سستا ترین اسمارٹ ٹیلیویژن متعارف کرا دیا ہے جس کی قیمت ناقابل یقین حد تک کم ہے۔

32 انچ کے می ٹی وی فور اے کو 23 جولائی سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت صرف 163 ڈالرز (لگ بھگ 17 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

یہ اس کمپنی کا سب سے چھوٹا ٹی وی بھی ہے جو کہ اس انتہائی سستے ماڈل کے ذریعے اس مارکیٹ میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔

پلاسٹک باڈی کے ساتھ اس کا وزن 3.9 کلو گرام ہے اور اسے گھر میں کہیں بھی آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : شیاؤمی اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف

کمپنی کے مطابق اس میں 178 ڈگری ویو اینگل اور 1366x768 پکسل ریزولوشن ہے۔

اس میں وہ تمام فیچرز ہیں جو آج کل کے اسمارٹ ٹی وی میں ہوسکتے ہیں جیسے 1.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، اسمارٹ پیچ وال سسٹم، ایک جی بی ریم، چار جی بی اسٹوریج، اے وی پورٹ، دو ایچ ڈی ایم آئی پورٹس، یو ایس بی پورٹ، ڈی ٹی ایم بی اور دو پانچ واٹ کے اسٹیریو اسپیکر۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی کا آئی فون سے بھی پتلا ٹیلیویژن

یہ ٹیلیویژن فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ کمپنی اپنے فونز کی طرح اسے بھی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں