شیاؤمی کا سستا ترین ڈوئل کیمرہ فون

26 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چین کی مشہور کمپنی شیاﺅمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می فائیو ایکس متعارف کرا دیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ایم آئی یو آئی نائن کو بھی پیش کیا گیا۔

اگر یہ کہا جائے کہ یہ دنیا کا سستا ترین ڈوئل رئیر کیمرہ فون ہے تو غلط نہیں ہوگا۔

5.5 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین والے اس فون کے لیے کمپنی نے میٹل یونی باڈی ڈیزائن پسند کیا۔

مزید پڑھیں : کیمروں والے بہترین اسمارٹ فون

کوالکوم 625 اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ اور کمپنی کے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ملا کر دیا گیا ہے۔

اس کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں، جن میں ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی دیا گیا ہے جبکہ آپٹیکل زوم کی سپورٹ بھی دستیاب ہے۔

شیاﺅمی کے فلیگ شپ فون می سکس کی طرح اس نئے فون میں بھی کیمرے کے لیے آئی فون سیون پلس جیسا پورٹریٹ موڈ دیا گیا، جس سے تصویر لیتے ہوئے چیزوں پر شارپ فوکس کے ساتھ پس منظر کو دھندلایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون

اس فون میں 3080 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فون کے بیک پر دیا گیا ہے۔

اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ویب سائٹ پر ہی اس کے 3 لاکھ سے زائد سیٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

اس فون کی قیمت 1499 چینی یوآن (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے او رتوقع کی جاسکتی ہے کہ جلد یہ بھی پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں