• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

پاناما کے تاریخی فیصلے پر عوام کا ردعمل

شائع July 28, 2017
سپریم کورٹ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا — ۔
سپریم کورٹ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا — ۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سامنے آگیا اور سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں کیوں کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا

عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے۔

اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کے تبصروں کی بھرمار شروع ہوگئی اور سیاست دان، شوبز شخصیات اور عوام اپنی رائے کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہے۔

پاکستانی سیاست دانوں کا ردعمل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’کہا تھا کہ پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا‘۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بابر اعوان نے چیئرمین عمران خان کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ نواز شریف کے نااہل ہونے کا اعلان کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زورداری کی بہن آصفہ زرداری بھی نوازشریف کے نااہل ہونے پر ٹوئیٹ کرنے سے پیچھے نہ رہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی نے لکھا، ’وہ جو سالوں سے نواز شریف کو بچا رہے ہیں، اب ان کے پاس شریف خاندان کو نااہل قرار دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا‘۔

پی ٹی آئی کے ثمر خان نے پورے پاکستان کو اس تاریخی موقع کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر صحافی بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے سے پیچھے نہ رہے

حسن نثار نے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

حامد میر نے ٹویٹ میں کہا، ’نہایت متفق فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف کو جشن نہیں منانا چاہیے، کیوں کہ تاریخ بہت جلد خود کو دوبارہ دہرائے گی‘۔

زرار کھوڑو نے مسلم لیگ (ن) کو پی پی پی سے کچھ سیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف 0-5 کے ساتھ نااہل قرار پائے‘۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹارز بھی پیچھے نہ رہے

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف پر کرپشن اور جھوٹ بولنے کا الزام ثابت ہوا، اس لیے وہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہوئے، بےشک اللہ حق ہے‘۔

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ ’بینچ نے جس آزادی اور جرات سے فیصلہ کیا ہے اگر یہی عزم پوری عدلیہ میں ہوجائے تو ملک ٹھیک ہوجائے‘۔

گلوکار علی گل پیر نے کہا کہ ’گڈ بائے ’سابق‘ نواز شریف، پاناما فیصلے میں نواز شریف کرپٹ قرار پائے‘۔

بلال خان نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

فریہہ الطاف نے سوال کیا کہ کوئی آصف علی زرداری سے بھی سوال کرے گا؟

ایمان شیخ کے مطابق ’پاکستان میں میمز بنانے والوں کے لیےایک تاریخی دن‘۔

اور ظاہر ہے عوام کا اپنی رائے دینے کا تو سب سے زیادہ حق بنتا ہے

ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے بتایا کہ ’اے آر وائے کے رپورٹر نے ابھی کہا کہ نواز شریف نہیں رہے‘۔

اس موقع پر صارفین مزاحیہ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نواز شریف کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

کسی کو پاناما فیصلے کا دن عید کے دن جیسا لگا۔

تاہم کسی نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ ان کے ہیرو رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024