• KHI: Clear 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.6°C
  • KHI: Clear 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.6°C

نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چین

شائع July 28, 2017

چین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بطور وزیر اعظم نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم بطور دوستانہ اور پڑوسی ملک ہونے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور طبقات ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین امید رکھتا ہے کہ اس موقع پر پاکستان کے تمام نمائندہ اداراے اور لوگ اپنے اندرونی معاملات کا خوش اسلوبی سے سامنا کریں گے، آپسی اتحاد اور استحکام قائم رکھیں گے اور ملک کی اقتصادی اور سماجی ترجی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، جبکہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پاکستان کی اندرونی صورتحال میں تبدیلی کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ اب بھی ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کا مشترکہ منصوبہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے، جو دونوں ممالک سمیت خطے میں خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025