خواتین کی فحش ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا بنگلہ دیشی گرفتار

شائع August 4, 2017

ڈھاکا: بنگلہ دیش پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں درجنوں خواتین کے ساتھ سیکس ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بنگلہ دیشی پولیس حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پولیس نے ڈھاکا میں فواد بن سلطان نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کا لیپ ٹاپ، جنسی ادویات اور فحش مواد (پورنوگرافی) کی ویڈیوز برآمد کیں۔

بنگلہ دیش پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو ’سلطان آف سیکس‘ کہلواتا تھا جس پر الزام ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے موکل (خواتین) سے بات چیت کرکے انہیں سیکس کے لیے اپنے اپارٹمنٹ میں بلاتا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: ریپ میں ملوث دو افراد کو عمر قید

پولیس ترجمان اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ’ملزم سیکس کے دوران ان خواتین کی قابل اعتراض ویڈیو بناتا اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتا تھا، متاثرہ خواتین میں بیشتر شادی شدہ ہیں، جن سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا، ملزم کے لیپ ٹاپ سے 150 متاثرہ خواتین کی ویڈیوز ملیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سلطان ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ وہ سوشل میڈیا پر ایک بیہودہ ویڈیو لائیو اسٹریمنگ سروس بھی چلارہا تھا جس میں وہ سپر ہیرو کا ماسک پہنتا تھا، جس سے سیکڑوں افراد منسلک تھے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’سلطان نے گرفتاری کے فوراََ بعد ہی مذکورہ الزامات کو تسلیم کرلیا اور دعویٰ کیا کہ وہ جنسی تعلقات کا سلطان ہے‘۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ خواتین اس کے پاس اپنی مرضی سے آتی تھیں اور وہ سب جانتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے ریپ کی سزا، مردانہ صفات سے محرومی

سلطان کو انتہائی سخت قوانین کا سامنا کرنا ہوگا اور اگر اس پر الزام ثابت ہوجاتا ہے تو اسے 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ 16 کروڑ آبادی والے ملک بنگلہ دیش میں ایک تہائی آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اور یہاں پورنو گرافی کوغیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔

گذشتہ برس بنگلہ دیشی حکام نے پورنو گرافی سے متعلق 600 ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2025
کارٹون : 11 نومبر 2025