امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ایپل نے بھی اپنے ایپ اسٹور سے ایرانی موبائل ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کردیا۔

خیال رہے کہ ایپل امریکی کمپنی ہے، اور اس پر حکومتی ضابطوں کا اطلاق ہوتا ہے، ایران میں ایپل مصنوعات بشمول آئی فون کی فروخت قانونی طور پر بند ہے۔

تاہم ایران میں اسمگل شدہ ایپل کے آئی فون مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت ایران میں 4 کروڑ 80 لاکھ اسمارٹ موبائلز موجود ہیں، جن میں 12 لاکھ کے قریب اسمگل شدہ آئی فون ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی انسٹاگرام کو سجانے کے لیے ویڈیو ایپ

ایران میں لگ بھگ 4 کروڑ 70 لاکھ افراد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، جنہیں اپنے اسمارٹ موبائلز میں کئی ایپلی کیشنز درکار ہوتی ہیں۔

ایران میں جہاں ایپل کے آئی فون غیر قانونی طور پر مارکیٹوں میں موجود ہیں، وہیں ایپل کے ایپ اسٹور میں موجود ایرانی موبائل ایپس کو بھی ایپل خود تیار نہیں کرتا۔

دی کرنچ کے مطابق ایپل اسٹور میں موجود ایرانی ایپلی کیشنز مقامی اینڈرائڈ اور آئی او ایس انجنیئر تیار کرتے ہیں، جنہیں ایپل کے ایپ اسٹور میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایپل اسنیپ چیٹ جیسی ایپ بنانے میں مصروف

تاہم اب امریکی پابندیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے سیکڑوں ایرانی ایپلی کیشنز کو ہٹادیا، جن میں کئی معروف اور عالمی ایپلی کیشنز کے مقامی ورژن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے اسٹور سے اسنیپ، اوبر اور ڈیلن فوڈز جیسی معروف ایپس کو ہٹادیا، جس وجہ سے آئی فون صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ایپل نے اس سے قبل رواں برس جنوری میں بھی اپنے ایپ اسٹور سے ایران میں چلنے والی ایپلی کیشن کو ہٹایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں