نیا ننھا موبائل فون جو فیجیٹ اسپنر بھی

10 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ چلی انٹرنیشنل
— فوٹو بشکریہ چلی انٹرنیشنل

اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر یہ موبائل فون آپ کو دنگ کردے گا جو کہ رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ فارغ وقت میں ہاتھوں میں ہونے والی بے چینی کا علاج بھی ثابت ہوگا۔

ویسے اس سال جو کھلونا سب سے زیادہ مقبول ہوا ہے وہ فیجیٹ اسپنر ہے اور وہ آپ کو اس نئے موبائل فون میں بھی ملے گا۔

مزید پڑھیں : گوگل نے اپنا ڈیجیٹل 'فجِٹ اسپنر' پیش کردیا

یہ ہے ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کا تیار کردہ فیجیٹ فون، جسے جیب میں رکھنے کی بجائے آپ اپنی ہتھیلی میں بھی چھپا سکتے ہیں۔

1.4 انچ اسکرین کا یہ فون اسمارٹ فون تو نہیں مگر موبائل فون کا کام بخوبی کرسکتا ہے۔

اس میں 32 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے آپ ایس ڈی کارڈ سے آٹھ جی بی تک بڑھا سکتے ہیں، تاہم کوئی اپلیکشن اس میں موجود نہیں۔

تاہم ایک ویب براﺅزر اور بلیوٹوتھ وغیرہ موجود ہیں اور سب سے خاص فیجیٹ اسپنر کی خوبی ہے جو بقول لوگوں کے ذہنی تناﺅ میں کمی لانے والا کھلونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 20 موبائل فونز

تو جب کوئی مشکل فون کال کرنے کا وقت ہو تو اس فون کو بات چیت کے بعد گھمانا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اور ہاں اس کی قیمت بھی بہت کم ہے یعنی صرف بیس ڈالرز (دو ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جو کہ اکثر لوگوں کو پسند بھی آئے گی۔

یہ فون فی الحال صرف بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور یہ چھ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں