جاپانی کمپنی یاماہا نے اپنی انتہائی منفرد قسم کی موٹرسائیکل کا کانسیپٹ ورژن پیش کیا ہے جو دنگ کردینے والا ہے۔

جاپان میں جاری ٹوکیو موٹر شو کے دوران یاماہا نے چار پہیوں والی موٹر سائیکل ایم ڈبلیو سی 4 پیش کی جس کا اگلا اور پچھلا حصہ موٹرسائیکل کی طرح ہے جبکہ درمیان سے یہ کسی گاڑی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایم ڈبلیو سی 4 کا سسپنشن سیٹ اپ سفر کا وہ معیار فراہم کرتا ہے جو روایتی موٹرسائیکلوں میں نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں : یاماہا کی نئی موٹر سائیکل: آرام دہ، خوبصورت اور خاص

ہاماہا کی اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن بالکل ہٹ کر ہے جو آپ تصاویر میں دیکھ ہی سکتے ہیں جبکہ لمبائی 8.7 فٹ اور چوڑائی 2.9 فٹ ہے جو اسے پرہجوم شاہراﺅں میں آسانی سے سفر کرنے میں دے گی، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔

فوٹو بشکریہ یاماہا
فوٹو بشکریہ یاماہا

اس موٹرسائیکل میں الیکٹرک موٹر اور معمول کا پٹرول انجن دے کر ہائیبرڈ بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے اس میں سامان رکھنے کے لیے سیٹ بیک کمپارٹمنٹ دیا گیا ہے اور درحقیقت یہ گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان کی کوئی سواری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاماہا کی نئی 125 بائیک فروخت کے لیے پیش

ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس تجربے کے ذریعے مستقبل قریب میں گاڑیاں بنانے کی تیاری کرنے والی ہے۔

فوٹو بشکریہ یاماہا
فوٹو بشکریہ یاماہا

ویسے یہ کانسیپٹ موٹرسائیکل کبھی فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، اس بارے میں کمپنی نے کچھ فی الحال واضح نہیں کیا ہے تاہم یہ اگر متعارف ہوتی ہے تو کیا آپ لینا پسند کریں گے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں