’چلبل پانڈے‘ 2018 میں سامنے آئیں گے

26 اکتوبر 2017
فوٹو بشکریہ / ہندوستان ٹائمز
فوٹو بشکریہ / ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ویسے تو ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جب کہ انہوں نے 2019 کی میٹھی عید بھی اپنی فلم کے لیے پہلی بک کردی۔

تاہم سلو بھائی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ انسپکٹر ’چلبل پانڈے‘ کے روپ میں آئندہ برس سامنے آئیں گے۔

جی ہاں، سلمان خان کی کامیاب کامیڈی ایکشن فلم سیریز ’دبنگ‘ کی تیسری فلم طویل انتظار کے بعد آئندہ برس ریلیز کی جائے گی، تاہم فلم کی نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق دبنگ سیریز کے فلم ساز اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے اپنی آنے والی فلم ’تیرا انتظار‘ کے ٹریلر لاؤنچ ہونے کے موقع پر اس بات کی تصدیق کی کہ ’دبنگ 3‘ آئندہ برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ 3 میں ہی بناؤں گا، ارباز خان

اربان خان کا کہنا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ کا اسکرپٹ مکمل ہونے کو ہے، اور 2018 میں ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا، اور اسی برس ہی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

’دبنگ تھری‘ میں منی بدنام ہوئی جیسے آئٹم سانگ کے لیے سنی لیونی کو کاسٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارباز خان نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ سنی لیونی کو صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جائے، انہیں کچھ منفرد کردار کے لیے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دبنگ تھری بنانے کا اعلان

ارباز خان نے واضح کیا کہ ’دبنگ تھری‘ کے لیے ابھی کچھ چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے، جس کے بعد سنی لیونی اور آئٹم سانگ جیسے معاملات پر سوچا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’تیرا انتظار‘ میں پہلی بار ارباز خان اور سنی لیونی ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

تیرا انتظار کی ہدایات راجیو والیا نے دی ہیں، فلم کو امن مہتا اور بجال مہتا نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کو بجیشری فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

سنی لیونی بھی اس فلم کے ذریعے پہلی بار رومانٹک ہیروئن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کو آئندہ ماہ 24 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں