• KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Rain 36.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Rain 36.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.2°C

کمردرد سے نجات دلانے میں مددگار ورزشیں

شائع November 10, 2017 اپ ڈیٹ November 10, 2017 12:08am
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

مگر یہ ہر کسی کو اپنا نشانہ کیوں بناتا ہے؟

مزید پڑھیں : کمر درد آپ کو کیوں نشانہ بناتا ہے؟

عام طور پر اس کی وجہ آپ کا کام ہوسکتا ہے خاص طور پر اگر آپ بھاری بوجھ اٹھانے یا ریڑھ کی ہڈی کو گھمانے کا کوئی کام کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں کمر میں درد مستقل شکایت بن جاتا ہے۔ اسی طرح دن بھر بیٹھے رہنا بھی اس کا خطرہ بڑھاتا ہے خاص طور پر اگر بیٹھنے والی کرسی غیر آرام دہ یا آپ آگے کی جانب جھک کر بیٹھتے ہوں۔

مگر کچھ ورزشیں کرنا اس مسئلے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

یوگا

ایک طبی تحقیق کے مطابق یوگا ورزشیں کمردرد میں ریلیف لانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، یہ نہ صرف کمر کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ یہ ان مسلز کو بھی سکون پہنچاتی ہیں جو درد کا باعث بننے والے تناﺅ کا سبب بنتے ہیں۔ اس حوالے سے کسی ماہر سے مشورہ کرکے ان ورزشوں کو اپنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نماز کمردرد سے بچاؤ میں مددگار

چہل قدمی

کچھ عرصے پرانی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چہل قدمی بھی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، اس تحقیق کے دوران اکثر کمردرد کے شکار رہنے والے درجنوں افراد کی خدمات حاصل کی گئیں اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو مسلز مضبوط بنانے والی ورزشیں کرنے کا کہا گیا جبکہ دوسرے کو چہل قدمی کی ہدایت کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ چہل قدمی کرنا بھی مسل مضبوط بنانے والی ورزشوں کی طرح کمردرد سے ریلیف لانے کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے۔ صبح چہل قدمی کریں، دوپہر کو کھانے کے بعد یا رات کو کھانے کے بعد اس عادت کو اپنالیں۔

سائیکل چلانا

سائیکل چلانا بھی ایک ورزش ہے جو کہ کمردرد میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے،تاہم اس کے لیے سائیکل پر بیٹھ کر چلاتے ہوئے کمر کو سیدھا رکھنا بہت ضرورت ہے، آگے جھکنا التا کمردرد کا باعث بن سکتا ہے۔

سوئمنگ

جب کمر میں اکثر درد رہتا ہو تو پانی کے اندر ورزش کرنا اس پر تناﺅ کو کم کرتا ہے، پانی ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ کو کم کرکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے سوئمنگ سے زیادہ بہتر کیا ہے جو ورزش کے ساتھ ساتھ ایک پرلطف تفریح بھی ثابت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026