’ورنہ‘ کو بین الاقوامی سطح پر نمائش کی اجازت

16 نومبر 2017
فلم برطانیہ،امریکا اور کنیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —۔
فلم برطانیہ،امریکا اور کنیڈا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی —۔

جہاں پاکستان کے کئی شہروں میں اب تک شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ کی ریلیز کا فیصلہ نہیں ہوپایا، وہیں بین الاقوامی سطح پر اس فلم کو نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

برطانوی فلمی ویب سائٹ برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن (بی بی ایف سی) کے مطابق اس فلم کو برطانیہ میں ریلیز کی اجازت مل چکی ہے۔

اس ویب سائٹ پر ورنہ کو 15 ریٹنگ دی گئی، جس کے مطابق یہ فلم 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ورنہ‘ پر پابندی کی اصل وجہ کیا؟

اس فلم کو برطانیہ میں بغیر کسی سین کو حذف کیے ہوئے ریلیز کی اجازت دی گئی ہے۔

ہم فلمز نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم اپنے شیڈول کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوگی۔

ایک آن لائن سروے میں فلم ’ورنہ‘ کی امریکا اور کینیڈا میں بھی ریلیز کی تصدیق کردی گئی۔

فلم کل ان دونوں ممالک کے سینما گھروں میں بھی پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ورنہ‘ پر پابندی کے خلاف اہم شخصیات کا احتجاج

برطانیہ کے سینما گھروں میں یارک سینما، سینیپلیکس سینما کورٹنی پارک اور سینیپلیکس سینما اسٹرابیری ہل شامل ہیں۔

جبکہ امریکا میں یہ متعدد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، اے ایم سی تھیڑ گھروں میں بھی فلم ریلیز ہورہی ہے۔

آسٹریلیا میں فلم ’ورنہ‘ 7 شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس فلم میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں