شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ سے منگنی، بکیزکا کاروباربند

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2017
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: اے پی
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: اے پی

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی افواہوں کے بعد برطانیہ کے بکیز کا کاروبار بند ہوگیا، اور بڑے بڑے بکیز نے شادی خاندان کی شاہی سے متعلق شرطیں لگانا بند کردیں۔

خیال رہے کہ 33 سالہ شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں، جن کی امریکی اداکارہ 36 سالہ میگھن مارکل سے محبت کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

دونوں کے درمیان 2 سال سے معاشقے کی خبریں آ رہی ہیں، جب کہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

شہزادہ ہیری اداکارہ میگھن مارکل سے متعلق میڈیا کی جانب سے غلط اور نازیبا خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی محبت پر پریانکا کیوں خفا؟
میگھن مارکل کے خلاف غلط خبریں شائع کرنے پر ہیری میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکے—فائل فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل کے خلاف غلط خبریں شائع کرنے پر ہیری میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکے—فائل فوٹو: اے ایف پی

یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا، اور ان ہی خبروں کی بنیاد پر برطانیہ بھر کے بکیز نے ان کی شادی سے متعلق شرطیں لگانے کا کاروبار شروع کر رکھا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق اربوں ڈالرز کی شرطیں لگنا تھی، تاہم اب بکیز نے شرطیں لگانے کا کام بند کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی افواہوں کے بعد برطانوی بکیز نے شرطیں لگانا بند کریں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور پریانکا چوپڑا
میگھن مارکل کو 2 سال قبل پہلی بار شہزادے کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل کو 2 سال قبل پہلی بار شہزادے کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: اے ایف پی

خبر رساں اداے نے برطانیہ کی بکیز کمپنی لینڈ بروکس کی جیسیکا برج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی 24 نومبر کو منگنی ہوچکی، تاہم اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈٰیا کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل 24 نومبر سے قبل ہی امریکا سے برطانیہ آئی تھیں، اور انہوں نے شہزادہ ہیری کی دادی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق ان کی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، جب کہ بیکنگھم پیلس ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ہی ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی ہوچکی، تاہم اسے فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بیکنگھم پیلس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی سے متعلق افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں