• KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C

جنوبی وزیرستان: دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سرویکئی روڈ پر اسپن کئی علاقے میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ ولی جان کا بھائی اور گن مین شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان وفاقی حکومت کے زیر انتظام فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

پاک فوج ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026