ماورا حسین گووندا کی مداح نکلیں

17 دسمبر 2017
ماورا حسین ایک بولی وڈ فلم میں بھی کام کرچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماورا حسین ایک بولی وڈ فلم میں بھی کام کرچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ویسے تو پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کے بھی بھارت میں بہت بڑے فین موجود ہیں، تاہم وہ خود بھی بولی وڈ کے سینیئر اداکاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔

ماورا حسین نے بتادیا کہ وہ بولی وڈ میں سب سے زیادہ کس اداکار کو پسند کرتی ہیں۔

ماورا حسین نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیڈین ڈانسر ہیرو گووندا کی بہت بڑی مداح ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ کون ہے، جو گووندا کا مداح نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین نے وکیل بننے کی ٹھان لی

بھارتی شوبز ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ سے گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈز کی تقریب کے دوران خصوصی بات چیت کے دوران پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاک-بھارت اداکار ایک ساتھ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی، اور یہ کہ فنکاروں میں اتحاد کی ضرورت بھی ہے۔

2 مختلف ویڈیوز میں ماورا حسین نے گووندا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مصالحہ ایوارڈز میں جب وہ پرفارمنس کر رہے تھے تو وہ نیچے بیٹھ کر انہیں دیکھ رہی تھیں، اور پرفارمنس کے بعد وہ ان سے جا کر ملیں۔

پاکستانی اداکارہ نے انتہائی خوشی کے انداز میں کہا کہ گووندا نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

M&M 💋💋💋 Thank you for being you! @mahirahkhan X

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے اور اس کی اہمیت سے متعلق بھی بات کی، کہا کہ ایک اداکار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال لازمی بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈز تقریب میں ماورا حسین کے علاوہ دیگر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین کی پہلی فلم

دسویں مصالحہ ایوارڈز میں ماہرہ خان، صبا قمر اور میرا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستانی اداکاراؤں سے بھارتی شوبز ویب سائٹس نے خصوصی طور پر بات چیت کی۔

پاکستانی اداکاراؤں نے دبئی مصالحہ ایوارڈز کی تصاویر اور ویڈیو کلپس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں، جنہیں سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا۔

ماورا حسین نے بھی دبئی مصالحہ ایوارڈز کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

Right after having🍕🍟🍔!

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

تبصرے (0) بند ہیں