2017 میں سب سے زیادہ کماکر دینے والے اداکار
معروف امریکی جریدے ’فوربز‘ نے 2017 میں مجموعی طور پر فلم کمپنیوں، اسٹوڈیوز اور پروڈیوسرز کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے 10 اداکاروں کی فہرست جاری کردی۔
مجموعی طور پر فلم کمپنیوں کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے 10 اداکاروں میں سے 3 اداکارائیں ہیں۔
حیران کن طور پر مجموعی طور پر سب سے زیادہ کماکر دینے والے اداکاروں میں ایک بھی بولی وڈ اداکار نہیں، تمام اداکاروں کا تعلق ہولی وڈ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2017 میں فلم کمپنیوں کو سب سے زیادہ کماکر دینے والے اداکاروں میں وان ڈیزل پہلے نمبر پر ہیں۔
دوسرے نمبر پر وان ڈیزل کے ساتھ معروف ہولی وڈ فلم سیریز’ فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں کام کرنے والے اداکار ڈیون جانسن ہیں، جب کہ تیسرے نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ گال گدوت ہیں، جن کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویمن‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔
چوتھے نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ ایما واٹسن ہے، پانچویں نمبر پر اداکار جوہنی ڈیپ جب کہ چھٹے نمبر پر اداکارہ ڈیزی رڈلے ہیں۔
وان ڈیزل نے مجموعی طور پر سال بھر میں فلم سازوں کو ایک ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے (پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے سے زائد)۔
ڈیون جانسن نے سال بھر میں ایک ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے۔(پاکستانی ایک کھرب 50 ارب روپے سے زائد)۔
اسرائیلی اداکارہ گال گدوت نے کمپنیوں کو سال بھر میں ایک ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر کماکر دیے (پاکستانی ایک کھرب 40 ارب روپے سے زائد)
** اس فہرست میں ایما واٹسن ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی ایک کھرب 30 ارب روپے سے زائد) کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔**
جوہنی ڈیپ نے فلم کمپنیوں کو ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی ایک کھرب 10 ارب روپے سے زائد) کماکر دیے۔
** اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اداکارہ ڈیزی رڈلے رہیں، جنہوں نے کمپنیوں کو ایک ارب 8 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی ایک کھرب 8 ارب روپے سے زائد) کماکر دیے۔**
** اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ٹوم ہولانڈ، آٹھویں نمبر پر کرس پراٹ، نویں نمبر پر کرس ہیمس ورتھ اور دسویں نمبر پر جوہن بیئگا رہے۔**