صحرائے اعظم میں ایک بار پھر برفباری

شائع January 10, 2018 اپ ڈیٹ January 10, 2018 06:52pm
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے اور یہ خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں۔

تو یہ دنیا کا وہ آخری مقام ہوسکتا ہے جہاں آپ برف کو دریافت کرنے کا سوچ سکتے ہیں کیونکہ یہاں کا سردیوں کا اوسط درجہ حرارت ہی 30 سینٹی گریڈ ہے۔

مگر قدرت کے کرشمے سے کون انکار کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس صحرا کا کچھ حصہ غیر متوقع طور پر سفید ہوگیا۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ چالیس برسوں میں تیسری بار ایسا ہوا ہے اور وہ بھی دنیا کے گرم ترین خطے میں، جس کی توقع کسی کو نہیں تھی۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اتوار کو شمال مغربی الجزائر میں برفباری دیکھنے میں آئی تھی جبکہ دسمبر 2016کے آخر میں اسی ملک کے صحرائی قصبے این صفارا میں ایسا ہوا تھا، تاہم اس بار صرف آدھے گھنٹے تک ہی برف گری تھی۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس خطے میں عموماً موسم انتہائی گرم ہوتا ہے اور یہ اوسطاً 37 ڈگری تک رہتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ماہرین موسمیات کے مطابق اٹلانٹک میں سردی کی لہر نے مشرقی امریکا کو تو جما دیا ہے اور اس کے اثرات کے باعث مراکش میں شدید برفباری بھی دیکھنے میں آئی، جہاں سے کچھ حصہ صحارا میں بھی چھڑکاﺅ کرکے چلا گیا۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مقامی افراد کا کہنا تھا 'ہم ایک بار پھر برفباری دیکھ کر حیران رہ گئے جو کہ اتوار کو پورا دن رہی اور پانچ بجے شام پگھلنا شروع ہوئی'۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026