• KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C
  • KHI: Sunny 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.3°C

غیر ملکی فنڈنگ کیس: پیپلز پارٹی نے تحریری جواب جمع کرادیا

شائع January 15, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے خلاف دائر غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات کی درخواستوں پر اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے دو علیحدہ شکایتیں درج کرائی گئی تھیں جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے فنڈز کے ذرائع اور امریکا اور برطانیہ میں رجسٹر کمپنیوں کی معلومات کو چھپایا ہے، لہٰذا انتخابی نشان کے حصول کے قانونی تقاضوں پر پورا نہ اترنے پر ان کے دیئے گئے نشانات ختم کیے جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ ان کی جماعت نے کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں لی، پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف درخواست میں انٹرنیٹ سے بوگس مواد اکٹھا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات: نواز شریف اور آصف زرداری سے جواب طلب

جواب میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کی درخواست بد نیتی پر مبنی ہے اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اسے مسترد کردے۔

جواب میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس میں کوئی بے ضابطگیاں موجود نہیں۔

بعد ازں الیکشن کمیشن نے کیس کو دلائل کے لیے مقرر کرتے ہوئے یکم فروری کو جواب پر دلائل دینے کا حکم جاری کردیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مقدمات الگ الگ کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے باہر جواب جمع کرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے بدنیتی پر مبنی پٹیشن دائر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایک پیسے کی بھی غیر ملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمارے تمام اثاثے بھی پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو آخری نوٹس

عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ17 جنوری سے ہماری تحریک چل رہی ہے نواز شریف کو سمجھ میں آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی عدلیہ کو کمزور اور متنازع بنا رہے ہیں اور ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کو کمزور کرنا ہندوستان کا ایجنڈا ہو سکتا ہے پاکستان کا نہیں جبکہ پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

زینب قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قصور میں جو کچھ ہوا ہے پوری دنیا میں ہماری بدنامی ہوئی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خادم اعلی کی کارکردگی کے دعوے کہاں گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قصور واقعہ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی پارٹی کا حساب دینے سے بھاگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ایک کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا فرق ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) غیرملکی فنڈنگ پر قطر سے خط تیار کروا رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہے یا جماعت کے نام پر کاروبار کیا جا رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اگر منی لانڈرنگ نہیں کی تو حساب کیوں نہیں دے رہے، نواز شریف پردے اور تاریخوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اگر راہ فرار اختیار کرتی رہی تو ہمارے اعتراضات خود ہی درست ثابت ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025