فیس بک میں ایک نئے بٹن کی آزمائش

09 فروری 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے ڈس لائیک بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر کمپنی اس کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس کے خیال میں یہ ساکھ کے لیے اچھا نہیں اور اس کی جگہ 2016 میں ری ایکشنز کو متعارف کرادیا۔

مگر اب فیس بک کی جانب سے ڈس لائیک تو نہیں مگر اس سے کچھ ملتے جلتے ڈاﺅن ووٹ بٹن کا ضرور تجربہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک :'ڈس لائیک' بٹن کا اعلان

یہ تجربہ کمنٹس کے لیے کیا جارہا ہے اور یہ ری ایکشنز سے بالکل ہٹ کر ہے۔

ویسے تو یہ سوچنا آسان ہے کہ یہ درحقیقت ڈس لائیک ہی ہے مگر فیس بک کے مطابق یہ سوچ بالکل غلط ہے۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہم ڈس لائیک بٹن کی آزمائش نہیں کررہے بلکہ ایسا فیچر آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے لوگ پبلک پیج پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

یہ تجربہ اس وقت امریکا میں محدود تعداد میں صارفین پر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کی یہ دلچسپ ٹِرکس جانتے ہیں؟

اس فیچر کے ذریعے اگر کوئی صارف کسی پوسٹ کو ناپسند بھی کرتا ہے تو بھی وہ دیگر پر ظاہر نہیں ہوگا کیونکہ یہ یوزر فیسنگ فیچر نہیں ہوگا۔

بنیادی طور پر یہ نامناسب مواد کو رپورٹ کرنے کا آسان ذریعہ ہوگا کیونکہ اس وقت کسی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں